ابنا: افغان ذرائع کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق افغانستان میں ہر ہفتے تقریبا 80 پولیس اہلکار مارے جاتے ہیں۔ فرانس نیوز کے مطابق افغانستان کے سرکاری زرائع نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجوں سے بتدریج ملک کی امن و امان کی ذمہ دارایں اپنے ہاتھوں میں لینے کے دوران ہر ہفتے تقریبا 80 پولیس اہلکار مارے جاتے ہیں۔ افغانی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ و جدل کا موسم معمولا اپریل یا مئی کے مہینوں میں شروع ہوتا ہے اور یہی خونریزی اور موت کا موسم ہے۔ اور نومبر کے مہینے میں برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی یہاں قتل و غارت گری میں کمی آ جاتی ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق طالبان نے جنگ کے موسم میں 6604 حملے کئے ہیں جن میں سے 50 خود کش حملے تھے اور اور 1704 حملے براہ راست فوج اور پولیس کی چھاونیوں پر کئے گئے تھے۔ اس رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں 779 مقامی پولیس افسر، 858 عام شہری ہلاک اور 5 ہزار 500 پولیس افسر اور 1273 عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع اور فوجی زرائع نے اس سلسلے میں طالبان کے ہاتھوں مارے جانے والے فوجیوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476575
افغان ذرائع کے مطابق ایک محتاط اندازے کے مطابق افغانستان میں ہر ہفتے تقریبا 80 پولیس اہلکار مارے جاتے ہیں۔